صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضان صحابیات میں 2مئی 2024ء کو ڈویژن فیصل آباد شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری کے معاون مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی اور صوبائی و پاکستان سطح کے ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے نیز گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت 01 جون 2024ء سے شروع ہونے والے ”مدنی قاعدہ کورس“ کے متعلق بریفنگ دی جبکہ اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کاموں کے متعلق سوالات و جوابات کا بھی سلسلہ ہوا۔( رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)