۱۔ درست طریقے سےمطالعہ کرنے کو باقاعدہ ایک فن کہا جاسکتا ہے درجِ ذیل نکات کو پڑھ کر مطالعے کےد رست طریقے کار کو سمجھا جاسکتا ہے۔

۲۔ ہمیشہ یا مفید مطالعہ کریں صرف وقت گزارنے کے لیے مطالعہ نہ کریں بامقصد مطالعہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے مطالعے پر غور کریں کہ کیا مجھے اس مطالعے سے کوئی دینی یا دنیوی فائدہ حاصل ہوگا۔

۳۔ ضروری کاموں سے فارغ ہو کر مطالعہ کریں مثلاً کھانا، پینا، طبعی حاجات وغیرہ۔

۳۔ موبائل کو بند کرکے کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں آپ کی نظر نہ پڑے۔

۴۔ پرسکون ماحول میں مطالعہ کریں جہاں شور نہ ہو اور روشنی وغیرہ کا مناسب انتظام ہو۔

۵۔ باادب انداز پر مطالعہ کریں مثلاً باوضو قبلہ رو، بیٹھ کر اور بسم اللہ سے آغاز کریں کیونکہ

کسی نےکہا ہے کہ ماوصل من وصل الا بالحرمة وما سقط من سقط الابترک الحرمۃ یعنی جس نے جو کچھ پایا ادب و احترام کرنے کے سبب ہی اسے پایا اور جس نے جو کچھ کھویا وہ ادب و احترام نہ کرنے کے سبب ہی کھویا۔

(راہِ علم ص ۲۹)

مطالعہ کے لیے ایسا وقت خاص کریں جس میں آپ کا ذہن ترو تازہ ہوجائے صبح ہو، دوپہر ہو یا رات

۷۔ کتاب کون سی پڑھیں؟ اس کے لیے اپنے ذوق و شوق اور استاد سے رہنمائی لیں۔

کتاب کوخود پر حاوی کرنے کے بجائے اسے اپنا بہترین دوست سمجھیں۔

۹۔ دوران مطالعہ اکتاہٹ محسوس ہوتی ہو تو کسی دلچسپ کتاب کا مطالعہ اس کے ساتھ شروع کردیں تاکہ دلچسپی برقرار رہے اور وقت بھی ضائع نہ ہو۔

۱۰۔ اپنے ذہن کو ادھر ادھر بھٹکنے نہ دیں بلکہ کامل توجہ اور غور و فکر کے ساتھ مطالعہ کریں۔

۱۱۔ غلط انداز سے مطالعہ کرنے کے نقصانات میں سے ایک نظر کی کمزوری بھی ہے مثلا پیدل چلتے گاڑی میں سفر کرتے، لیٹے لیٹے یا پھر کافی دیر تک کتاب پر نظر جمائے رکھنے سے آنکھوں پر زور پڑتا ہے، لہذا مطالعے کے دوران وقفے وقفے سے آنکھوں کو کتاب سے ہٹا کر ادھرادھر حرکت دی جائے۔

۱۲۔ کتاب پڑھنے کی دعا

دینی کتاب یا اسلامی کتاب پڑھنے سے پہلے ذیل میں دی ہوئی دعا پڑھ لیجئے ان شا اللہ جو پڑھیں گے یاد رہے گا:

دعا یہ ہے: اللھم افتح علینا حکمتک والنشر علینا رحمتک یا ذوالجلال والاکرام اردو ترجمہ: اے اللہ ! ہم پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما ،اے عظمت اور بزرگی والے! (مستطرف ج۱، ص ۴۰ دارالفکر بیروت)

۱۳۔ مطالعے کا درست طریقہ یہ ہے کہ سب سےپہلے پوری فہرست (Index) پڑھیں پھر اول تا آخر کتاب کا مطالعہ اسی انداز پر کریں کہ اہم نکات کوHilight كریں یا کسی ڈائری میں صفحہ نمبر کے ساتھ نوٹ کرلیں، کتاب مکمل کرلینے کے بعد ان ہائی لائٹس یا نوٹ کیے ہوئے نکات کا مطالعہ کریں اور آخر میں دوبارہ فہرست کا مطالعہ کریں، یوں خلاصہ کتب آپ کے ذہن میں جائے گا۔

۱۴۔ آخر میں اللہ کا شکر ادا کیجئے۔