دعوتِ اسلامی نے جہاں اسلامی بھائیوں کے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کر نے کے لئے مدرسۃالمدینہ بوائز قائم کئے ہیں وہیں عاشقانِ رسول کی بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ گرلز کا بھی قیام کیا ہے۔

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے مزنگ لاہور میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کی ناظمات کے لئے نشست کا انعقاد کیا گیا۔

دورانِ نشست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )