دعوتِ اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت کراچی کے ڈویژن لانڈھی نمبر 6مدرستہ المدینہ فیضان امیر معاویہ میں 7 دن کے فیضان نماز کورس (جز وقتی) کا آغاز ہوا جس کا دورانیہ عشاء کی نماز سےتقریباً 2 گھنٹہ ہے۔ اس کورس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کرہے ہیں ۔معلمِ کورس نے پہلے دن شرکا کی تربیت کی اور ان امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

1: نماز کی اہمیت پر بیان

2: وضو کے فرائض و عملی طریقہ

3: نماز کی شرائط

4: تکبیر تحریمہ کا عملی طریقہ

5: نماز کے ازکار

6: عقائد کا بیان(اللہ پاک کی وحدانیت)

7: دعوتِ کے اسلامی کے 12 مدنی کاموں کا تعارف

8: درس دینے کا طریقہ

(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز  کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 24 ستمبر2019ء کو سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کورسز کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس کورسز نے نما زِ تہجد کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نما زِ تہجد کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں بیان کے بعد اجتماعی طور پر قراٰنِ پاک پڑھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھاریاں میں اصلاحِ اعمال کورس کا انعقاد کیا گیا  جس میں امامت کورس کے طلبہ نے شرکت کی ۔معلمِ کورس نے تکبر کی علامات ، اسباب اور اس کا علاج کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو غصہ، حسد ، بغض وکینہ، بدگمانی، غیبت، بخل اور ریاکاری جیسے ہلاک کردینے والے امراض کے متعلق آگاہی فراہم کی۔علاوہ ازیں شرکا کو نگاہیں جھکا کر چلنے کی مشق، تصور مرشد اور کم بولنے کی عادت ڈالنے کے لئے اشارے بھی سکھائے گئے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت23 ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمہ سٹہ میں اصلاح اعمال کورس  کا سلسلہ ہواجس میں امامت کورس کے طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔ معلمِ کورس نے ”تکبّر“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کے تکبّر سے نجات سے متعلق نکات دئیے ۔علاوہ ازیں دہرائی کے حلقے بھی لگائے گئے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت 20ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ روہیلانوالی میں 63 کے دن تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔علاوہ ازیں نماں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی تحائف بھی دئیے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتا ن میں 63 دن کے تربیتی کورس کا اختتام ہوا۔اختتام پر ان عاشقانِ رسول کے ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا۔دورانِ کورس اسلامی بھائیوں نے 12 دن کے قافلوں میں سفر کیا اور مختلف مدنی کاموں میں شرکت کی جن کی مجموعی کارکردگی درجِ ذیل ہیں:

٭ 1450 چوک درس دئے اور 15 مقامات پردرس شروع کروائے ۔

٭ 538 مقامات پر تقریباً 2500 اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔

٭ 728 مقامات پر3740 تقریباً اسلامی بھائیوں کو علاقائی دورے میں نیکی کی دعوت دی ۔

٭ 13 مقامات پر مدرستہ المدینہ بالغان شروع کروائے۔

٭ 14 اسلامی بھائیوں کو ہاتھوں ہاتھ قافلے میں سفر کروائے۔

٭ 15 مقامات پر صدائے مدینہ شروع کروائی۔

٭مسجد درس 19 مساجد میں شروع کروائے۔

٭ 273 اسلامی بھائیوں کو مدنی انعامات کے عامل بنائے ۔ (رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس)


مجلس کورسز کے تحت  18ستمبر 2019ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ قائد آباد سرگودھا زون کے اطراف میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن زون کورس، فیضان مدینہ کے امام صاحب اور رکن کابینہ و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ بعد مغرب سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


مجلس کورسز کے تحت 19ستمبر 2019ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ روہیلانوالی ڈی جی خان زون میں  امامت کورس کے طلبہ اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس کورسز نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے کورس مزید کورسز کرنے ،کورسز کی تیاری کرنے اور معلم بننے کے متعلق ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس کورسزکے تحت پاکستان میں مختلف مقامات پر مختلف کورسز کا سلسلہ ہوا۔ دورانِ کورس امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بڑے بھائی جان (عبدالغنی بھائی ) کی برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے کورس نے شرکت کی اور ذکرو نعت کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: مجلس محمد احمد عطاری مدنی ،مجلس کورسز)

دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت سمن آباد ڈویژن میں ذمّہ داران نے علاقائی دورے کا سلسلہ کیا۔ دورے کے بعد سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمّہ دار،  ڈویژن ذمّہ دار اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران ِمجلس کورسزنے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔(رپورٹ: مجلس محمد احمد عطاری مدنی ،مجلس کورسز)

دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسزکے تحت فیضان مدینہ  باغ کشمیرسات دن کے فیضانِ نماز کورس ہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ معلم اسلامی بھائی نےشرکا کی تربیت کی اور نماز کے اذکار ،نماز کے مسائل اورمخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھنے کا طریقہ سیکھایا۔(رپورٹ: مجلس محمد احمد عطاری مدنی ،مجلس کورسز)

دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سات دن کا اصلاحِ اعمال کورس جاری ہے، دوران کورس10اور 15ستمبر2019ءکو سنّتوں بھرے  اجتماعات بھی ہوئے جن میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔نگران زون نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو تربیت کی۔(رپورٹ: مجلس محمد احمد عطاری مدنی، مجلس کورسز)