مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام10نومبر2021ءبروزبدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین گھنٹےکامعلم کورس منعقد کیا گیا جس میں نواب شاہ زون اور لاڑکانہ زون کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پر قاری محمد عرفان عطاری(رکن ِریجن جزوقتی مدنی کورسز حیدرآباد)اور نعیم عطاری(رکنِ ریجن حیدرآباد)نے جزوقتی کورسز کروانے کا طریقہ، ٹیچنگ اسکلز اور شرکا کی تربیت کرنےکےحوالےسےاہم نکات پرکلام کیا۔

اس کےعلاوہ ’’معلم کوکیساہوناچاہیئے‘‘کےموضوع پربیان کرتےہوئے 07 دن فیضانِ نماز، 07 دن اصلاحِ اعمال، 07 دن 12 دینی کام ، 07 دن فیضان قراٰن و حدیث کورسز کروانےکےبارےمیں ذہن سازی کی نیز نماز کا عملی طریقہ کروانے کا انداز بھی سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکنِ زون لاڑکانہ شاہد عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)