10مارچ  بروز اتوار 2024ء کو فیصل آباد ڈویژن کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ کے اطراف گھسیٹ پورہ میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر استقبال رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے مسجد کے پلاٹ میں نماز عصر پڑھا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعدازاں وہاں بیان کیا جس میں علاقہ مکینوں کو ماہ رمضان کے روزے رکھنے اور 1ماہ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا نیز جلد اس پلاٹ پر مسجد کی تعمیرات کو مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد اور نگران شہر مشاورت کھڑیانوالہ نے بھی شرکت کی۔ ( رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد   کے علاقہ پیراڈائز ویلی میں 8 مارچ 2024ء کو ایک اسلامی بھائی کے گھر پر میٹ اپ کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نماز ،روزے کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کےتعلق سے مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد کے علاقہ    غلام محمد آباد میں 6 مار چ 2024 ء کو نعیم عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں سیاسی ، سماجی افراد اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں بھی شریک ہوئے۔

نگران پاکستان مشاورت کی خصوصی آمد ہوئی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں جذبہ دلایا ۔

اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے کے لئے چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا نیز دینی ماحول میں اعتکاف کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر شرکائے حلقہ نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد، سرگودھا روڑ پر حاجی جمیل عطاری کے گھر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی ، سماجی شخصیات ،ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن سازی کی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کا کہا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد    راجہ کالونی میلاد روڈ حاجی اکبر عطاری کے گھر میں مدنی حلقے کا اہتمام ہواجس میں سیاسی ، سماجی شخصیات ، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں نگران پاکستان مشاورت کی خصوصی آمد ہوئی اور وہاں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔

علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے لئے چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6 مارچ 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ بوائز، گرلز کے ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن و سٹی کے ناظمین اور خودکفالت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رمضان عطیات کے بارے میں کلام کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےرسید بکس اور بروشرز سمیت چند اہم نکات پر مشاورت کی ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔( رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علاقہ رحیم ویلی، فیصل آباد میں 8 مارچ 2024ء کو ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔ ( رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مؤ رخہ 10مارچ  2024 ء بروز اتوار کو مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی مشتاق عطاری اور مرحوم حاجی عبد القادر باپو رحمۃُ اللہِ علیھماکے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کراچی کے علاقے مؤمن آباد سیکٹر 4 ایف میں ایک اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا ۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا عاشر عطاری مدنی نے بیان کیا اور شرکا کو دونوں شخصیات کی دینی خدمات کے متعلق بتایا۔

آخرمیں مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی مشتاق عطاری اور حاجی عبد القادر باپو مرحوم سمیت تمام مرحومین مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی ،ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6مارچ 2024ءبروز بدھ فیصل آباد ڈویژن کے ٹوبہ ڈسٹرکٹ میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس،شعبہ عشر اور تحفظ اوراق مقدسہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی جس میں انہیں رمضان ڈونیشن اکھٹا کرنے اور پورے ماہ رمضان کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔

اس میٹنگ میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت ٹوبہ اور 3 شعبوں کے ڈویژن ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو تحائف پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


امر بالمعروف و نہی عن المنکرکا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 7 مارچ 2024ء کو دنیا بھرمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں اصلاحِ نفس اور اصلاحِ معاشرے کے حوالے سے بیانات کئے جاتے ہیں اور ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

تنظیمی اپڈیٹس کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر4 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد غوثیہ مہاجر کیمپ ½ 4 بلدیہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور فیضان صدیق اکبر Aylesbury, Englandمیں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دنیا بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 29 فروری 2024ء دنیا بھرمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں اصلاحِ نفس اور اصلاحِ معاشرے کے حوالے سے بیانات کئے جاتے ہیں اور ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی مرکز فیضان مدینہ ظفر وال روڈ نارووال پنجاب سے رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ گلبرگ پشاور میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، ہاکی گراؤنڈ ،نزد ریلوے اسٹیشن کوٹ رادھا کشن میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی،مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری، نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری مرکزی جامع مسجد ہجویری اسکیم ہربنس پورہ لاہور میں اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری شہنشاہ کالونی سانگھڑمیں بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


فیضان مدینہ فیصل آباد میں  18 فروری 2024ء کو مدرسۃالمدینہ بوائز کے تحت دستار فضیلت اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے بذریعہ آڈیو لنک بیان فرمایا ۔

اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حا جی جنید عطاری مدنی، مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و قاری صاحبان سمیت سرپرست اسلامی بھائیوں اور عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حا جی جنید عطاری مدنی نے طلبہ کرام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد دی ۔بعدازاں ملاقات و دعا کا بھی سلسلہ ہوا ۔( رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )