دعوتِ اسلامی کے تحت 5ستمبر2021ءبروزاتوار گارڈن ویسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ جیلانی مسجد میں یوم ِدعوتِ اسلامی اور تقریب اسناد شعبہ شارٹ ٹائم مدارس المدینہ کراچی کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پاکستان قاری عرفان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا،الحمدللہ عزوجل رواں سال 47 بچوں نےقراٰن پاک حفظ وناظرہ مکمل کرلیا۔(رپوٹ: محمد شہروز مدرسۃ المدینہ جزوقتی کراچی ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 27 اگست 2021ء کو واہ کینٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری، ناظمین اعلیٰ، ناظمین  اور واہ کینٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد زون کےقاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد عرفان عطاری نے ”خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرتےہوئے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ قاری عرفان عطاری نے ذمہ داران کو مزید نئےمدارس کھولنے کی بھی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 25 اگست 2021ء کو مظفر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرآباد زون مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تمام قاری صاحبان اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں نیو مدارس کھولنے کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن موجود تھے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت واہ کینٹ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے تمام ناظمین اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری شجر کاری مہم کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور اہداف طے کئے۔

محمدوقار عطاری نے شرکا کو شجر کاری مہم میں خود بھی شرکت کرنے اور تمام قاری صاحبان سمیت بچوں کو بھی اس میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم پنڈیگھیب کھوڑ کابینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم عرفان عطاری نے ”قرآن پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے صحیح قراٰن پاک پڑھانے اور مدارس کو مزید بڑھانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: وصی اللہ قادری، ناظم اعلیٰ اورنگی ٹاؤن)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت راولپنڈی سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین اعلیٰ اور ناظمین نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبے کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ دیئے گئے اہداف کا فالواپ کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔محمد وقار عطاری نے مدارس کو خود کفیل کرنے اور تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈیگھیب)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 25 جون 2021ء کو چکوال زون، کلر کہار، چوآسیدن شاہ کے گاؤں چھمبی میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے طلبہ اور ان کےسرپرست سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد وقار عطاری نے قرآن کریم کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کا تعارف پیش کیا۔ محمد وقار عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم میں داخل کروائیں۔ ریجن ذمہ دار نے اجتماع میں موجود اسلامی بھائیوں کو بھی درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنےکی ترغیب دلائی ۔

اختتام پر قرآن کریم مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد اور تحائف پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شعیب اشرف عطاری نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیپ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو ملتان خورد میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار ،نگران کابینہ،مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظم اور دیگر اسلامی بھائی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد حبیب سلطان مدنی عطاری مدرس جامعۃ المدینہ نے قرآن پاک کی اہمیت” کے موضوع پر بیان کیا اور قرآن مجید کو درست مخارج و صفات کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا جبکہ حاضرین کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے اور اپنے مدنی منوں کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم میں داخل کروانے کا ذہن دیا تا کہ قرآن کریم کی تعلیم عام ہو۔

اس تقریب میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 21 جون 2021ء کو پنڈی گھیپ کھوڑ کابینہ میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری،نگران کابینہ پنڈی گھیب حاجی عبد القادر عطاری، وقف مبلغ محمد شاہد عطاری، دیگر ڈویژن ذمہ داران اور  بچوں کے ساتھ ساتھ ان کےسرپرستوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد اہتشام عطاری نے ”قرآن اور اس کی تعلیمات” کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھنےکا ذہن بھی دیا۔اختتام پر دو بچوں کو ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے پر سند پیش کی گئی۔

اس تقریب میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم مسجد طیبہ ڈیڑہ والی اور مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم فیضانِ مدینہ پنڈی گھیب کے بچوں نے حصہ لیا ۔سلسلے کے بعد بچوں کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 17 جون 2021ء کو الخضراء مسجدG5نیو کراچی میں سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری عرفان عطاری نے 12دینی کام ، مدارس کا نظم و ضبط ،تعلیم میں بہتری ، اخلاقیات ، ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینے اور اہم امور پر شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے تعلیم، خود کفالت، گھریلو بکس و ڈونیشن سیل کے حوالے سے مدنی پھول بیان فرمائے۔ آخر میں حسن کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف تقسیم کئےگئے۔

اس اجتماع میں نگران مدرسۃ المدینہ کراچی ریجن عمران عطاری، خود کفالت شعبے کے نگران سید شفیق الرحمن عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے طارق سلیم بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد محسن عطاری ، ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کو اورنگی ٹاؤن قذافی چوک کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی قاری عرفان عطاری نے تعلیمی کیفیت و اخلاقیات پر مدنی پھول بیان کیا جبکہ مدرسے میں پڑھانے اور تربیت کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی گئی۔

اس اجتماع میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری،سید شفیق الرحمن عطاری اور شعبہ ڈونیشن سیل کے ریجن ذمہ دار شہروز عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: وصی اللہ قادری، ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم)


شعبہ  مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدرستہ المدینہ رمضان مسجد گارڈن کراچی میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ خود کفالت ، شعبہ مدرستہ المدینہ ، فنائنس ڈپارٹمنٹ ، ناظمین اعلی ، ناظمین و مدرسین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ شارٹ ٹائم مدرستہ المدینہ محمد عرفان عطاری اور مدارس المدینہ شعبہ جات ریجنل ذمہ دارمحمد عمران عطاری نے دینی کام ، مدارس کا نظم و ضبط ،تعلیم میں بہتری ، اخلاقیات ، دینی کاموں ، ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینے اور اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذہن سازی کی۔ آخر میں حسن کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: عبدالرؤف عطاری )