فیضان اسلامک اسکول سسٹم دعوت اسلامی کے  زیرِ اہتمام 29 اکتوبر 2023ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کیمپس میں رزلٹ ڈے منایا گیا جس میں فسٹ ٹرم میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس کو اعزازی طور پر انعامات دیئے گئے ۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی  شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 26اکتوبر 2023ء کو کراچی، اندرون سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، دنیا پور ، افضل پور ، پشاور اور کشمیر کیمپسز میں گیارہویں شریف کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

گیارہویں شریف کے اجتماعات کے آغاز میں فیضان اسلامک اسکول کے طلبہ و طالبات نے تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نذرانے پیش کئے اور ’’سیرت ِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے۔آخر میں شانِ غوث اعظم میں منقبت پڑھیں جبکہ فاتحہ خوانی، دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماعات کا اختتام ہوئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عملے کی کارکردگی کو سراہنے اور انھیں ایوارڈ دینے سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انھیں آگے بڑھنے کی ترغیب ملتی ہے اور آرگنائزیشن کے ساتھ اُن کےتعلق کے احساس کو بڑھاتی ہےجس سے تنظیم کو  کامیابی اور ترقی میں مدد ملتی ہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEO مولانا زبیر عطاری مدنی نے دو سال کے قلیل عرصے میں 7ہزار طلبہ کے داخلے مکمل ہونے پر فیضان اسلامک اسکول کی ٹیم کو مبارک با د پیش کی۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے24 اکتوبر 2023ء کو کراچی ہیڈ آفس میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگران مجلس نے کہا کہ امت کے نونہال ہمارے بچے ہیں ۔ ہمیں ان کی تربیت کرتے ہوئے یہی سوچ اپنانی چاہیے۔ اُنھوں نے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی تمام ترضروری اقدامات مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

تقریب کے آخر میں سال بھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت19 اکتوبر 2023ء کوسبی ، ڈیرہ اللہ یار ، اوتھل اور حَبّْ (بلوچستان) کیمپس میں رزلٹ ڈے کے موقع پر PTM کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ اور ان کے سرپرست نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ٹیچرز نے والدین سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں جس میں بچوں کی تعلیم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ پیرینٹس نے اساتذۂ کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں ہونے والی پڑھائی کے حوالےسے اچھے تاثرات بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 13 اکتوبر 2023ء کودارالمدینہ ہیڈ آفس گلشن اقبال بلاکA13 کراچی میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ مجلس فیضان اسلامک اسکول سسٹم نے دو سال کے قلیل عرصے میں 7 ہزار طلبہ کے داخلے مکمل ہونے کی شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی نیز ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا :اُمّت کے نونہال / بچے ، ہمارے بچے ہیں ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہونی چاہیئے ۔

اس کے علاوہ نگران مجلس نے ایجوکیشن سسٹم سے متعلق تمام ڈیپارٹمنٹس کے سالانہ اہداف کا جائزہ لیاجس پر ذمہ داران نے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی نیز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نگران مجلس نے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ہر مسلمان کو سب سے زیادہ محبت نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہونی چاہیے۔ محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بڑھانے کا ایک ذریعہ محافل میلاد ہیں۔ محافل ِ میلاد میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔میلاد منانے والوں سے سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خُوش ہوتے ہیں۔

ربیعُ الاول نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا مبارک مہینا ہے، اسی مہینے کی آمد کے ساتھ ہی فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے پاکستان بھر کے کیمپسز کو برقی قمقموں اور سبز سبز پرچموں سے سجانے کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

ان مبارک دنوں میں کیمپسز کی اہم سرگرمی کے طور پر میلاد اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا۔بعد ازاں طلبہ نے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگا ہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے اورجشن ولادت کے عنوان پر بیانات کئے۔اس موقع پر طلبہ کے مابین معلومات عامہ کے مقابلے بھی ہوئے۔

میلاد اجتماعات میں طلبہ نے سبز سبز پرچم اور جشن ِ ولادت سے متعلق مختلف چارٹس ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے۔ طلبہ دوران اجتماع ”سرکار کی آمد مرحبا“ اور جشن ولادت کے مختلف نعرے بھی لگاتے رہے۔اجتماعات کے آخر میں لنگرمیلاد کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)


فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تعلیمی معیار کی جانچ کے لئے وقتاً فوقتاًکیمپسزکا دورہ کیا جاتا ہے اور طلبہ، اساتذہ اور غیرتدریسی عملے کی کارکردگی کاجائزہ لیا جاتا ہے۔اس دورے کے دوران اساتذہ کی انفرادی رپورٹس تیار کی جاتی ہیں۔ انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا جاتا ہےتاکہ ایک طرف اسکول اور اساتذہ کی بنیادی ضروریات کا علم ہوسکے اور دوسری طرف ان رپورٹس کے مطابق اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاسکے۔

گزشتہ دنوں نگران فیضان اسلامک اسکول سسٹم محمد زبیر عطاری مدنی نے ڈویژنل ہیڈ خیبر پختونخوامحمد حامد رضاعطاری کے ہمراہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں چنیوٹ، تلہ گنگ،ہری پور اور پشاور کا دورہ کیا ۔ اس دورے میں زبیر عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران سے مشورے کا سلسلہ ہوا اورانہیں مزید داخلوں کی ترغیب بھی دلائی ۔ زبیر عطاری مدنی نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے اسٹاف سے گفت وشنید کے بعد آئندہ کے اہداف بھی طے کئے ۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)


فیضان اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تحت  پاکستان بھر کے کیمپسز میں عرسِ اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کاانعقادکیا گیا۔

اس اجتماعِ ذکر و نعت میں طلبہ نے تلاوتِ قرآن و نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی، بیانات کئے اور کلامِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ پڑھا۔ اس موقع پر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کوئز بھی ہوا۔ یوم اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مناسبت سے ننھے منے طلباوطالبات نے نعرے بھی لگائے۔

یومِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم (پاکستان )کے پنجاب ،سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان ریجن کے کیمپسز کو سبز اور دیدہ زیب جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

کیمپسز میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے فرامین اور کلام پر مبنی خوب صورت چارٹس بھی لگائے گئے تھے جن پر فرامینِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور کلامِ اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے منتخب اشعار شامل تھے۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

06ستمبر2023ء کو نگران مجلس فیضان اسلامک اسکول سسٹم مولانا محمد زبیر عطاری  مدنی نے ہیڈآفس اسٹاف کے ساتھ فیضان اسلامک اسکول جام گوٹھ ملیر کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگران مجلس نے کیمپس میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ واساتذہ کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا نیز عملے کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز فراہم کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


ہم ہر سال14اگست پر اپنے وطن پاکستان کایوم آزادی مناتے ہیں ۔احکام اسلام پر آزادی سے عمل کرنے کے لئے ہمیں جو یہ ملک ملا،ہمیں دل سے اس کی قدر کرنی چاہیے،آزادی کے ساتھ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکیں۔اس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے بلند و بالا پہاڑ، ہرے بھرے کھیت،باغات، گہرے سمندر اوردریا سمیت بہت سی نعمتیں آزادی کی برکتیں ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ ایک ہوکر محنت، دیانت داری اور لگن سے کام کریں تاکہ پاکستان کا مستقبل شاندار ہوسکے۔

76 ویں جشن آزادی کے موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم (پاکستان )کے پنجاب ،سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان ریجن کے کیمپسز میں یوم آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر کیمپسز کو پاکستانی جھنڈوں ،سبز اور ہرے رنگوں سے مزین غباروں سے سجایا گیا تھا۔ کیمپسز میں یوم آزادی اور امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے حب الوطنی پر مبنی فرامین کےچارٹس بھی لگائے گئے تھے۔

ان تقریبات کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا ۔بعدازاں طلبہ وطالبات نے حمد باری تعالیٰ اور نعت ِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیں، یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں ، ننھے منے بچوں نے پاکستان کے ملی نغمے خاص کر یوم آزادی کی مناسب سے پڑھے نیز ایک آواز میں قومی ترانہ بھی پڑھا ۔

اساتذہ ٔ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا اور یوم ِآزادی کو اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی ترغیب دلائی۔ ان تقریبات میں ملک و ملت کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دُعائیں بھی مانگی گئیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


نگرانِ مجلس پاکستان محمد زبیر عطاری مدنی نے ثقلین عطاری مدنی آپریشن ہیڈ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے ہمراہ 19 فروری 2023ء بروز اتوار فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس کا دورہ کیا۔

جہاں نگرانِ مجلس نے اسکول بلڈنگ اور وہاں کے انتظامات کا جائز لیتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی میں نئے داخلوں اور اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے مدنی عملے سے مشاورت کی جس میں کیمپس کے تعلیمی و انتظانی امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسٹاف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمن آفیسر (فیضان اسلامک اسکول سسٹم) مرزا حزقیل احمد،پروفیسر خالد حسین عطاری مدنی اور یاسر رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام ورسل عظام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام کے بعد امیر المؤمنین حضرت سیّدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام مخلوق میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں جو رسول اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کےبچپن کے ساتھی تھے۔

آپ رضی اللہ عنہ عشقِ رسول، خوفِ خدا، علم و حکمت، ایثار، قربانی اور صبر و استقامت کا مثالی نمونہ تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے مَردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی اور زندگی کی آخری سانس تک آپ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی خدمت واطاعت کرتے رہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں طلبہ کو امیر المؤمنین حضرت سیّدنااابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منایا گیا۔اس موقع پر کیمپسز میں خوب صورت چارٹس چسپاں کئے گئے تھے۔

یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا۔بعد ازاں طلبہ نے نعت ،بیان اور کوئز کے مقابلوں میں حصہ لیا نیز یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے نعرے بھی لگائے۔آخر میں کامیاب طلبہ کی تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)