الحمد للہ عزوجل  18،17اور 19 جنوری2021 ء بروز اتوار، پیر اور منگل کو واہگہ ٹاون کابینہ میں مجلس رابطہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے تحت مدنی قافلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ ہوا ۔

جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکائے مدنی قافلہ کو نماز روزہ کی پابندی کرنے اور سنتیں اور آداب سیکھانے پر کلام کیا جبکہ زون ذمہ دار شمعون عطاری نے شرکائے قافلہ کی تربیت کرتے ہوئے ہر ماہ 3 دن باقاعدگی کے ساتھ مدنی قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا ئے مدنی قافلہ نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زير اہتمام 11 جنوری 2021 ء بروز پیر ملتان ریجن،  رحیم یار خان زون، خان پور کابینہ، خان پور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر آصف عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ ہفتہ وار رسالےکا مطالعہ کرنے اور اس کی کارکردگی دینے سمیت ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دینے کا ذہن دیا۔ (عدیل احمد عطاری آفس زمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کی مجلس ڈاکٹرہومیو پیتھک شمالی زون لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا فیروز پور روڈ کابینہ اور قصور کابینہ کا جدول رہا جہاں انہوں نے نگران کابینہ محمد شہباز عطاری اور رکن کابینہ سے مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں شعبے کے حوالے سے اہم امور پر کلام ہوا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائی نے قصور کابینہ میں رکن کابینہ سے مدنی مشورہ کیا جس میں انہیں ٹیلی تھون کے اہداف دیئے ۔ 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مجلس ڈاکٹرز ہو میوپیتھک کے تحت 30-29-28اکتوبر جمعہ ہفتہ اور اتوار 12 13 14 ربیع الاول کو واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی زون میں مدنی قافلہ کیا گیا جس میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ ہوا ۔

مدنی قافلہ میں لوگوں کو نماز پڑھنے ،فرائض و واجبات کو سکھا نے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن زون شمعون عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کی اور مختلف مدنی پھول دیئے۔


ملتان میں مدنی مشورہ

Thu, 20 Feb , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی  مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے تحت16فروری 2020ء بروز اتوار ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس اور اراکین مجلس نے شرکت کی رکن شوری قاری سلیم صاحب نے ذمہ داران کو مدنی کاموں کو بڑھانے اور مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ (رپوٹر:عدیل احمدعطاری آفس ذمہ دار مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے تحت13فروری2020ء بروز جمعرات  دارالسلام ٹوبہ فیصل آباد ریجن میں نگران مجلس ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر مقصود احمد عطاری(لیکچرار الفلاح ہومیوپیتھک میڈیکل کالج دارالسلام ٹوبہ ) سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے درس دینے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ دار مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر)


مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرکے زیرِ انتظام 12فروری2020ء بروز بدھ  جلال پور بھٹیاں لاہور ریجن میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران ِمجلس ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ دار مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے تحت 31جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور ریجن جلال پور بھٹیاں پنجاب میں علاقائی دورہ کا اہتمام ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تلاوت قراٰن کی فضیلت اور اس کے فوائد بیان کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیا اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عدیل احمد عطاری ، آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز)


نگران مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکا اسلام آباد نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھک کا وزٹ

عامر ندیم اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے نگران پاکستان نے 3 جنوری2020ء بروز جمعہ اسلام آباد نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھک کا وزٹ کیا جہاں عامر ندیم (نیشنل کونسل کنٹرولر امتحانات) سمیت دیگراسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ نگرانِ مجلس نے دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کیں اورمجلس IT کی کوششوں سے تیار کی گئی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔ (رپورٹ: عدیل احمد عطاری ،مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز)


دعوت اسلامی کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے تحت یکم جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جلال پور بھٹیاں میں مدنی حلقہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمّہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس ہومیو پیتھک نے شرکا کو 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12مدنی کام کرنے کے فوائد اوراہمیت بیان کی۔ (رپورٹ: عدیل احمد عطاری، آفس ذمہ دارمجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے تحت5 دسمبر بروز جمعرات 2019 ء کو کوئٹہ کابینہ،گوادر زون،کراچی ریجن میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر زون ذمہ دار نے ڈاکٹرز سے ملاقات کرتے ہوئےدنیا بھر میں دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت عام کو کرنے کے لیے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکراپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا۔(عدیل احمد عطاری، ذمہ دار مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرآفس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے تحت 30 نومبر بروز ہفتہ2019 ءکو تاج ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میر پور سندھ میں مدنی حلقہ ہواجس میں ڈاکٹر عبدالرحیم (پرنسپل کالج)اور کالج اسٹاف سمیت ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس ہومیوپیتھک ڈاکٹر نےنماز کی اہمیت اور نماز پڑھنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورمدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔(عدیل احمد عطاری ،آفس ذمہ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)