دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مجلس ڈاکٹرز ہو میوپیتھک کے تحت 30-29-28اکتوبر جمعہ ہفتہ اور اتوار 12 13 14 ربیع الاول کو واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی زون میں مدنی قافلہ کیا گیا جس میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ ہوا ۔

مدنی قافلہ میں لوگوں کو نماز پڑھنے ،فرائض و واجبات کو سکھا نے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن زون شمعون عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کی اور مختلف مدنی پھول دیئے۔