دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آڈیو لنک پردے میں موجود مدرسۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا۔

دورانِ سیشن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)