دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر بروز جمعرات 2019ء کو پنجاب کے علاقے شاہ صدر پور  ڈویژن محلہ ڈپٹی والا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ زون نےسنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع میں بڑی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتےہوئے انہیں توبہ کرنے اورمدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اورٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ ( رپورٹ:عامر عطاری ڈویژن نگران)