دعوتِ اسلامی کا نعرہ ” پودہ لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے تحت پچھلے دنوں فیضان گارڈن کینٹ ایریا سرگودھا میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد عادل عطاری، ڈائریکٹر PHA سرگودھا ڈویژن محمد فاروق حیدر عزیز اور دیگر افسران نے پودے لگائے۔

علاوہ ازیں افسران کی دعوت پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے PHA کا وزٹ کیا اور افسران سے چند اہم موضوعات پر میٹنگ کی نیز مختلف اہداف کے بارے میں کلام کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)