دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کے تحت 22 جنوری 2024ء کو نیو کراچی مسلم ٹاؤن غوثیہ مسجد میں کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مسلم ٹاؤن غوثیہ مسجد کے عاشقان رسول اور ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن کے صدیق عطاری، یوسی ذمہ دار عارف عطاری نے شرکت کی۔

کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔آخر میں شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)