دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری 2024ء کو بہاولپور  ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، بہاولپور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


6 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہر میں شعبہ تعلیم للبنات کی 3th Thanks Giving ceremonyکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو اسلاف کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری  2024ء کو لاہور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، لاہور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اورٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔ 


11 جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار(عالمی سطح) ، ریجن نگران اور وقف مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے بیرونِ ملک سفر کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے، وہاں کی مقامی زبان سیکھنے اور شارٹ کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ 


پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 11 جنوری 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ملیر 2 کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے، وعدہ خلافی سے بچنے، نرمی اختیار کرنے اور نیکیوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دلائی۔

بعدِ بیان مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے مختلف سوالات کئےجس کے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے علم و حکمت بھرے جوابات دیئے نیز دینی کام کو مزید احسن انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نےدعا کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 9 جنوری 2024ء کو بذریعہ انٹرنیٹ  مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور پنجاب کی صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پنجاب شیڈول کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ انگلش لینگویج کورس کرنے ، سب ٹاؤن کی رسالہ کارکردگی جمع کرنے اور گجرانوالہ کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2024ء کو یوکے، یورپ ، بنگلہ دیش اور ساؤدرن ریجن کی اسلامی بہنوں سے عیادت کرنے کے سلسلے میں ہفتہ دعائے حاجات سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ اس سیشن میں شرکت کی اور اسلامی بہنوں سے عیادت کرتے ہوئے انہیں بیماری پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

بیرونِ ممالک کے تنظیمی اسٹرکچر سے متعلق دعوتِ اسلامی کے تحت  6جنوری 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ممالک کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ممالک میں تنظیمی اسٹرکچر کے نظام کو کس طرح آسان بنایا جائے اس پر شرکا کو مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اس کے نفاذ کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی بھی کی۔


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے تحت 6 جنوری 2024ء کو کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں کراچی کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے thanks giving ceremony تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے دیگر شہروں سمیت بیرونِ ممالک سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

تقریب کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت کے بارے میں اسلامی بہنوں کو بتایا۔

اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی اراکین ، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور ان کی اراکین اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔صلوٰۃ و سلام کے بعد تقریب میں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔


4 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 4جنوری 2024ء کو  ایک سیشن ہوا جس میں کراچی بھر سے شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ داران براہِ راست جبکہ بیرونِ ملک کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

سیشن کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”اطاعت“ کے موضوع پر بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے چند سوالات کے جوابات دیئے۔سیشن کے آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی۔


پچھلے دنوں  خیبر ڈسٹرکٹ کی تحصیل لنڈی کوتل میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی مشاورت کے نگران قاری اشفاق عطاری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور بیان کیا جس میں اہل علاقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز باجمات ادا کرکے مسجد کی آباد کاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیر صاحب زادہ مولانا عدنان قادری نے بھی شرکت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی تعریف کی۔(رپورٹ:دعوت اسلامی پشاور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )