دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 27 مارچ2022ء  بروز اتوار پاکستان بھرمیں ڈویژن/ڈسٹرکٹ اور بڑے مدارس المدینہ گرلز تقسیم اسناد اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزکے اسٹاف، طالبات، شخصیات خواتین اور تنظیمی ذمہ داران وسرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تقسیم اسناد اجتماعات کا آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا جس میں طالبات نے حصہ لیا۔بعدازاں طالبات نے نمازکے فضائل و والدین کی اطاعت کے موضوعات پر سنتوں بھرئے بیانات کئے اور ساتھ ساتھ منقبت غوث الاعظم بھی پڑھیں ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کا خصوصی بیان براہ راست مدنی چینل سے نشر ہوا اورآخرمیں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔