شعبہ اوقات الصلاۃ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دو مقامات پر 6 دن پر مشتمل (21 تا 26 مارچ 2022ء) توقیت وفلکیات کورس منعقد کیا گیا جن میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور مدنی مرکزفیضانِ مدینہ خان پور ضلع رحیم یار خان شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق کورس میں شریک طلبۂ کرام کو استخراج اوقات اور علم توقیت سمیت دیگر اہم باتیں سکھائی گئیں نیز رؤیتِ ہلال کے قواعد و شرائط پر الگ سے ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

کورس کے اختتام پر طلبۂ کرام سے امتحانات لینے کا بھی سلسلہ رہا جس میں 70 فیصد سے زائد مارکس لینے والے طلبۂ کرام نے توقیت کورس کے دوسرے لیول کے لئے کوالیفائی کیا۔

بعدازاں امتحان میں پاس ہونے والے طلبۂ کرام کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جن میں پہلی پوزیشن محمد فاروق صدیقی بن محمد ندیم، دوسری پوزیشن حسنین سلطان بن سلطان احمد جبکہ تیسری پوزیشن محمد سیف اللہ بن قیصر محمود نے حاصل کی۔

واضح رہے کو الیفائڈ طلبۂ کرام کے لئے علمِ توقیت کورس کا دوسرا لیول جلد آن لائن شروع کیا جائے گا۔(رپورٹ:عبدالقادر عباسی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)