دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے Interior سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری، مقامی ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حیدر آباد سندھ میں جگنو کیبل سسٹم کے مالک فہیم قریشی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انجم رضا عطاری نے ”جھوٹ“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے Interior سندھ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ساتھ حیدر آباد کی چاندنی موبائل مارکیٹ کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اور ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کیا۔