دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19 ستمبر2020ء بروز ہفتہ لاہور ریجن کے ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد عامر عطاری سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔

ملاقات میں ریجن ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے محمد عامر کو دعوت اسلامی کا یوٹیوب چینل دیکھنے ، سبسکرائب کرنے اور اپنے فین میں اس کی تشہیر کرنے کا ذہن دیا ۔

دوسری جانب 20 ستمبر2020ء بروز اتوار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس حیدرآباد کے رکن کابینہ محمد عرفان عطاری نے حیدر آباد میں ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد حسنین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔