دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 01 اگست 2023ء کو یوم شجرکاری کے موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے تھانہ چکبیدی کا دورہ کیا ۔

جہاں یوسی ذمہ دار حافظ اسلام عطاری نے ماتحت ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ تھانے میں ایس ایچ او عاشق عابد سے ملاقات کی اور انہیں شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا ۔

ساتھ ہی اس موقع پر ذمہ داران نے شعبہ ایف،جی،آر،ایف کے تعاون سے تھانے کے باغیچہ میں پودہ لگایا جس میں ایس ،ایچ او سمیت تھانے کے مختلف جوانوں نے شرکت کی اور پاکستان آرمی کے جوان راؤ عبدالرحمنٰ نے بھی پودہ لگایا ۔شخصیات نے دعوت اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کے لئے اپنے نیک تاثرات دیئے ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)