گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں وکلا حضرات سمیت کورٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز وکلا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے کراچی بارایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار کی والدہ کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں وکلا اور اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وُکلا کے ذمہ داران کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد  ہوا جس میں شعبہ نگران اور صوبائی نگران سمیت ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 3 دن کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز پنجاب سے وُکلا کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع منعقد کرنے اور مزیددینی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلا(دعوت اسلامی) کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں وکلا سے ملاقات کی ۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں افسران اسٹاف ، ملیر بار میں مختلف وکلا اور ملیر کورٹ کے اطراف میں مختلف چیمبرز میں وکلاکو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں بروز جمعہ 10 فروری 2023ء کو فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلامیٹ اپ کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈوکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاکراچی سٹی مشاورت / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلا(دعوت اسلامی) کے تحت شاہ فیصل ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران  نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ رابطہ برائے وکلا عبد الواحد عطاری نے مدنی مشورہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور آئندہ کے اہداف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈوکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاکراچی سٹی مشاورت / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


23 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں وکلاء کی آمد کا سلسلہ ہو ا  اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیااور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا ۔

اس دوران وکلاء نے نمازِ عشاء با جماعت فیضان مدینہ میں ادا کی بعد ازاں جلوس غریب نواز میں شرکت کی اور مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کی ۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


20 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جوڈیشل اسٹاف کے وفد کی آمد کا سلسلہ ہو ا  اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیااور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا ۔

اس دوران وفد نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری مختصر طہارت کورس میں شرکت کی ، بعد ازاں وفد نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے وفد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعات و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ میں کتاب میلہ(books festival) منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا ۔

اس موقع پر سیشن جج لاڑکانہ سیّد شرف الدین، بار ایسوسی ایشن کے صدر صفدر غوری، سینئر ایڈوکیٹ رفیق احمد ابڑو، سینئر ایڈوکیٹ عبد الرشید ابڑو اور ایڈوکیٹ عامر سوہو سمیت نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلاء نے مکتبۃالمدینہ کے بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مختلف کتابیں خریدیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلا دعوت اسلامی کی جانب سے ڈبہ سکھر سندھ میں میلاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں  وکلا اور وہاں موجود دیگر عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قمبر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلا عبد الواحد عطاری نے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلاد شریف کی مناسبت سے مختلف واقعات بیان کئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص سندھ میں محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔

محفل کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وکلا کو دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت وزیر آباد بار ایسوسی ایشن میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے وکلا کے درمیان دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)