دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کےتحت  17 فروری 2022ءبروز جمعرات لاہور ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں V ، Class,VII & VI کی طالبات نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’ اللہ کی دی ہوئی نعمتیں اور ان کا شکر ادا کرنا ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مزیداس سیشن میں طالبات کو اللہ کی دی ہوئی بے شمار نعمتیں یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ان کا بہترین استعمال بھی بتایا گیا ۔ علاوہ ازیں طالبات کو آخر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والےآن لائن شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ ملتان دارالمدینہ کی برانچ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں موجود ا سٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیا نیز دارالمدینہ کے نظام کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز اور مدنی پھول پیش کئے۔ ساتھ ساتھ ہی پاکستان نگران نے مختلف کلاسز میں جاکر بچوں کی تعلیم و تربیت کا جائزہ لیا اور پڑھائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مفید نکات سے آگاہی دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  کفن دفن کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ خضدار کابینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے کا طریقہ اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ سکھایا نیز مدنی مذاکر ہ دیکھنے اور

دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیا۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی دار المدینہ ملیر کیمپس میں سنتوں بھرے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 18 ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے ’’ایک اُستاد کو کیسا ہونا چاہئے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بطور معلم خوف خُدا کے ساتھ تدریس کرنے، طلباء میں خوفِ خدا پیدا کرنے، اپنی اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کی بھی اخلاقی تربیت کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ غيبتوں، چغلیوں سے خود کو اور طلبا دونوں کو اپنا دامن بچانے کا ذہن دیا نیز حقوق العباد کی پاسداری کرتے ہوئے گھر میں بھی عاجزی و انکساری کا پیکر بننے کا درس دیا۔ ساتھ ہی مدنی مقصد کےتحت اپنی اصلاح اور نیک بننے کے لئے نیک اعمال کے رسالہ کے ذریعے اپنا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر 2021ء کو ميراں حسين زنجانی کابینہ شاد باغ کيمپس دارالمدينہ ميں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ٹيچرز کے درميان نماز کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اسٹوڈنٹ ميں بھی نماز کی ترغیب کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اسٹوڈنٹ کی نماز کارکردگی کو بھی مضبوط بنانے کا ہدف دیا جس پر ٹيچرز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو میانوالی زون میں قائم  دارالمدینہ چشمہ کیمپس میں محفلِ نعت کاانعقاد ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور طالبات سمیت ان کی والدہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر طالبات کے درمیان قرأت، نعت اور بیان کا مقابلہ ہو ا جس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنےوالی طالبات کو انعامات تقسیم کئےگئے۔ جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن کا دارالمدینہ چشمہ کیمپس میں محفل میلاد میں شرکت کی۔انہوں نےا سٹوڈنٹس کی والدہ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ٹیچرز کےساتھ طالبات کے تعلیمی معملات کےحوالےسے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ مزید پرنسپل صاحبہ کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے اسٹاف کو دینی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیاجس پر تمام اسٹاف نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


حیدرآباد ریجن کے تمام دارالمدینہ گرلزکی  ماہ جولائی 2021ءکے پہلے ہفتے کےدینی کاموں کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ ملاحظہ ہوں:

روزانہ جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں تعداد:119

ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

روزانہ 1200 بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :28

روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 99

روزانہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 14

نفل روزہ رکھنے کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7


حیدرآباد ریجن شعبہ دارالمدینہ للبنات   میں اپنی خدمات انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی مختلف دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے۔

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں تعداد:125

ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:28

روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:99

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہن کی تعداد: 92

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد: 18

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:8

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:35


حیدرآباد ریجن کے شعبہ دارالمدینہ میں اپنی خدمات انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی اس ہفتے  محاسبہ کارکردگی یہ رہی۔

125اسلامی بہنوں نے اپنا جائزہ لیا۔

16 اسلامی بہنوں نے ایک پارے کی تلاوت کی۔

34 اسلامی بہنوں نے آدھے پارے کی تلاوت کی۔

48 اسلامی بہنوں نے گھر درس دیا۔

28 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 درود پاک پڑھے۔

99 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 درود پاک پڑھے۔

92 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

18 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

8 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

35نفل روزہ رکھنے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی دارالمدینہ کیمپس میں تر بیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کلاس نائن اور میٹرک کی موجودہ طالبات سمیت ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’ خوفِ خدا اور آسان نیکیوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے روزانہ صدقہ کرنے ، 17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، 46 طالبات نے شارٹ کورسز کرنے ،54 طالبات نے ہفتہ واررسالہ کا مطالعہ کرنے اور 42 طالبات نے گھر درس دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح کراچی آرام باغ کیمپس میں گزشتہ دنوں تربیتی سیشن ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کی۔

طالبات میں فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نماز کے فرائض و واجبات سیکھنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں راولپنڈی کے کیمپس واہ کینٹ میں بذریعہ زوم تربیتی سیشن ہوا جس میں 38 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن نیز اپنی ذمہ داریوں کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد اور فیصل آباد میں قائم دارالمدینہ کی ٹیچرزکا بذریعہ زوم تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 437 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دارالمدینہ کے نظام میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنےکاذہن دیا نیز دارالمدینہ میں اپنی ذمہ داریوں کومزید خوش اسلوبی سے انجام دینے کےحوالے سے نکات بتائے۔