دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت ذمّہ دارن نے  نگرانِ مجلس کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: صدر پریس کلب شکیل قرار،قلب علی ڈان نیوز، نعیم خان، بیوروچیف صاحبان۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشر و اشاعت کےتحت حیدرآباد کے علاقے گاڑی کھاتہ میں ارشد جبار قریشی (سابق جوائنٹ سیکریٹری) کے بھائی کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کرنے کی کی ترغیب دلائی ۔

اسی طرح مجلس نشر و اشاعت کے تحت کوٹری حید رآباد میں ذمّہ دار ن نے پریس کلب کے صحافی محسن خان سے ان کے آفس جا کر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کےتحت لاہور سے صحافی اسلامی بھائیوں نے خیبر پختونخواہ کے علاقے ایبٹ آباد میں 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔عاشقانِ رسول   نےشیڈول کے مطابق سنتوں کی دھومیں مچائیں،مدنی کاموں میں شرکت کی اور مختلف دکانوں پر جاکرنیکی کی دعوت دی اور شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی علاوہ ازیں پریس کلب کے صدر کی دعوت پر ان اسلامی بھائیوں نے پریس کلب میں مدنی حلقہ لگایا جہاں مبلغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کےتحت سندھ کے شہر حیدرآبادمیں ذمّہ داران نے نجی اخبار کے آفس میں بیورچیف راحت کاظمی سے ملاقات کی اور ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے آفس میں دیگر اسٹاف کو بھی نیکی کی دعوت دی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل تحائف میں پیش کئے۔

اسی طرح مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داروں نے ایک اوراخبار کے آفس میں بیورچیف صابر فیاض اور دیگر اسٹاف میں نیکی کی دعوت دی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے صابر فیاض کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل اور دعوتِ اسلامی کا” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“تحفے میں پیش کئے ۔

جبکہ مجلس نشرواشاعت کےتحت حیدرآباد کے پریس کلب میں بھی نیکی کی دعوت سلسلہ ہوا جس میں مختلف چینلزکےبیوروچیف سابق صدر ناصر شیخ،سابق جرنل سیکریٹری پریس کلب بیورچیف الطاف کوٹی اور بیور چیف محمد سجاد حسین نے شرکت کی ۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 16جولائی 2019ء کو ذمّہ داران نے اسلم بھٹی(سینئر صحافی و کالم نگار چئیر مین پاک ترک سکول اینڈ کالجز پاکستان ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مکتبہ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں دئیےنیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں حاضر ہونے کی دعوت بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ہمایوں سلیم (سینئر صحافی ڈائریکٹر پروگرامنگ نیو ٹی وی لاہور) کی بیٹی کے ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرحومہ کے اہلِ خانہ سمیت ایم پی اے جاوید مرزا اور دیگر صحافیوں شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ اختتام میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت ذمّہ داران نے  رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ استور گلگت بلتستان میں بیوروچیف ڈیلی کے ٹو،ناکارہ،وادی،ایکپریس ٹی وی سبحا ن سہیل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں بیوروچیف ڈیلی سبحا ن سہیل نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت لاہور پریس کلب میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافیوں سمیت انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جبکہ لاہور پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں سے بہت متاثر ہوئےاور ان کی حوصلہ افزائی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت یکم جولائی 2019ء بروز پیرجعفر آباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اوربلوچی چینل وش نیوز کے بیورو چیف مصری خان بگٹی کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ الٰہ یار میں حاضری ہوئی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور دیگر ذمّہ دار نے ان کااستقبال کیااور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےمدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کے اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ نشرواشاعت کے ذمّہ داران نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ سینئر صحافی اینکر پرسن مبشر لقمان سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

دنیا بھر میں قراٰن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت استقبال رمضان کے سلسلے میں مرکزالاولیاء لاہور کے پریس کلب میں مدنی حلقہ ہواجس میں پریس کلب کے صدرفوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن محمداقبال چوہدری،جنرل سیکریٹری فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن پرویزالطاف، صحافی شہبازانور، عظیم قریشی، تنویرزیدی، عمران شیخ، لاہور پریس کلب کے ممبرنصراللہ ملک،جمیل شیخ،طارق سعید،عمرشریف، وسیم بابر، عمرفاروق، مبشرحسین سمیت دیگرسینئر صحافیوں اور کیمرہ مینز نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے رمضان المبارک کی فضیلت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رمضان المبارک میں ایک ماہ کے اعتکاف کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے کے اختتام پر صحافی حضرات نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔