نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے21 دسمبر 2023ء   کو تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی کے جامعۃالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔

اس مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔

بعدازاں نگران پاکستان نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے اور طلبائے کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کاذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج بھی سجایا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے 14 دسمبر 2023ء   لیہ سٹی کے جا معۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں طلبۂ کرام ، اساتذہ و ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے ۔

نگران پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور حاضرین سے ملاقات بھی فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مرکز اہلسنت نورالمساجد چیچہ وطنی میں  دعوتِ اسلامی کے تحت جامعات المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کی بھی شرکت رہی۔

طلبۂ کرام کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورحاضرین سے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے طلبۂ کرام کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملک بھر کے مختلف جامعات المدینہ سے ہزاروں طلبہ کی انفرادی و اجتماعی طور پر شرکت

دار الافتاء اہل سنت کےعلمائے کرام اورحلال فوڈ انڈسٹری کے ماہرین نے طلبائے کرام کو مختلف اہم امور پر لیکچرز دئیے

شریعت مطہرہ نے حلال و طیب اشیاء کو اختیار کرنا اور حرام چیزوں سے بچنا فرض و لازم قرار دیاہے،چنانچہ اللہ عزوجل نے قرآن پاک میں سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 168 میں ارشاد فرمایا:" یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ﳲ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۱۶۸)ترجمہ:اے لوگو کھاؤ جو کچھ زمین میں حلال پاکیزہ ہے اور شیطان کے قدم پر قدم نہ رکھو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

اسی کی آگاہی اور حلال فوڈ انڈسٹری کی اہمیت کے پیش نظر دار الافتاء اہل سنت کےنئے ذیلی شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل اور مجلس جامعات المدینہ للبنین پاکستان کے اشتراک سے دو ہفتوں پر مشتمل آن لائن فقہ الحلال آگاہی کورس برائے جامعات المدینہ کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا آغاز17 نومبر2023 بروز جمعہ رات 8 بجےتلاوت و نعت سےآغاز ہوا ،جس میں ملک بھر کے مختلف جامعات المدینہ بشمول جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور، جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور،جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد، جامعۃالمدینہ فیضان غوث اعظم سائٹ کراچی اور مرکزی جامعۃالمدینہ کراچی کے کئی سو طلبائے کرام نے انفرادی و اجتماعی طور پر شرکت کی۔ اس کورس میں دار الافتاء اہل سنت کےعلمائے کرام اورحلال فوڈ انڈسٹری کے ماہرین نے طلبائے کرام کو مختلف اہم امور پر لیکچرز دئیے۔ جن کے موضوعات اور ان کی تفصیل قدرے اختصار کے ساتھ یہ ہے:

(1)حلال و حرا م کی اہمیت اور ملکی و بین الاقوامی حلال سیکٹر کے نظام کا تعارف

اس لیکچر میں قرآن و حدیث کی روشنی میں حلال و حرام ، پاک و ناپاک ا و رطیب اشیاء کی اہمیت ، ضرورت اور ان کے مختلف مفاہم و معانی پر طلباء کرام کی راہنمائی کی گئی۔ اس کے بعدحلال انڈسٹری کا تعارف پیش کیا گیا جس میں اس کی مختلف اقسام مثلاً حلال کاسمیٹکس ،حلال دوا سازی ،حلال سیاحت وغیرہ کے بیان کے ساتھ ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد حلال انڈسٹری کے ملکی و بین الاقوامی حلال سیکٹر کے نظام کا تعارف کروایا گیا اور ان اداروں کا تعارف کروایا گیا ہے جن کے تحت اس نڈسٹری کی بہتری حوالے سے مختلف امور سرانجام دئیے جاتے ہیں۔ حلال سیکٹرز میں علماء کرام کے کردار مثلاً عوام کی راہنمائی ،مطبوعات،بطور شرعی مشیر،حلال معیارات کے آڈیٹر ،حلال معیارات کے ٹرینر وغیرہ مختلف عنوانات کے ذریعے اجاگر کیا گیا اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کے رسالے (الاحلی من السکر لطلبۃ سکر روسر)کا تعارف بھی بیان کیا گیا۔

(2)پاکستان حلال اسٹینڈرڈ کا تعارفی جائزہ

اس لیکچر کے اندر مندرجہ ذیل ابحاث زیر بحث لائی گئیں:

٭حلال اسٹینڈرڑ کیا ہے؟

٭حلال اسٹینڈرڑ کو بنانے کی حاجت کیوں پیش آئی؟

٭حلال اسٹینڈرڑ بنانے والے ادارے کون کونسے ہیں؟

٭پاکستان حلال اسٹینڈرڈ پی ایس : (2022)3733 کا تعارفی جائزہ

٭پاکستان میں حلال سرٹیفیکیشن کے نفاذ کیلئے کتنے اور کون کونسے ادارے کام کررہے ہیں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

(3)فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینیجمنٹ سسٹم

اس لیکچر میں چند ابحاث کو زیر بحث لایا گیا:

٭فوڈ سیفٹی یعنی کھانا صارف کیلئے مضر نہ ہو اس کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو فوڈ سیفٹی کہا جاتا ہے۔

٭فوڈ سیفٹی کے قوانین دنیا بھر میں کیا ہیں اور ان کا استعمال کیسے ہو رہا ہے اس کو واضح کیا گیا۔

٭فوڈ کوالٹی یعنی کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنایا گیا ہو۔

٭فوڈ کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے کونسے اقدامات کیے جائیں ؟

٭کوالٹی کنٹرول سسٹم کے بارے میں بریف کیا گیا ۔

٭کوالٹی ایشورنس سسٹم کے بارے میں بتایا گیا ، یہ تمام باتیں اس لیکچر میں بیان ہوئیں ۔

(4)الکوحل، جیلیٹن اور کارمائن رنگ کی تفصیلات و شرعی احکام

٭اس لیکچر میں شریعت کے کچھ بنیادی قوانین،حرمت کے اسباب مثلا نجاست،خبث،نشہ آور ہونا،مضر ہونا،تکریم انسانی کو بڑی شرح و بسط سے بیان کیا گیا ،اسی طرح شراب اور اس کی اقسام،الکحل اور اس کی اقسام جیسے میتھانول،ایتھانول،آئسوپروپائل الکحل، بوٹانول، وغیرہ پر بریفنگ دی گئی ۔

٭خمر کے اجزائے ترکیبی مثلاً پانی،چینی،کھٹاس،بو،الکحل اور بعض دیگر قدرتی اجزاء کو بیان کیا گیا ۔

٭چرس بھنگ افیون ہیروئن وغیرہ کے احکام شرعیہ کو بیان کیا گیا۔

٭استحالہ/انقلاب عین،کارمائن رنگ وغیرہ اہم چیزوں کو بیان کیا گیا۔

٭جیلاٹن کیا ہے اور اس کا استعمال کن چیزوں میں ہوتا ہے ، نیز جیلاٹن کو حاصل کرنے کے ذرائع کیا ہیں،ان تمام چیزوں کو واضح کیا گیا۔

(5)حلال سلاٹرنگ سسٹم اور مصنوعی گوشت کا تعارف

اس لیکچر میں مندرجہ ذیل ابحاث زیر بحث لائی گئیں:

٭گوشت کے متعلق اسلامی اصول اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق ذبح کی اہمیت و افادیت

٭ذبح کا لغوی و شرعی معنی اور ذبح کی اقسام(اختیاری و اضطراری)

٭ذابح کی اہلیت و مذبوحہ جانور کی شرائط اور جانور کے حرام و مکروہ اجزاء اور ان کی تفصیل

٭مشینی ذبیحہ کا شرعی حکم ا ور الیکٹرک جھٹکا(Stunning) دینا کیسا؟

اس لیکچرکے دوسرے حصہ میں مصنوعی گوشت کے بارے میں بنیادی معلومات فرہم کی گئی مثلا،

٭یہ کیسے بنتا ہے اور کن اجزاء کا مجموعہ ہوتا ہے ۔

٭مصنوعی گوشت کی مختصر تاریخ، اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

٭اس گوشت کا مستقبل کیا ہے؟

٭اس کے منفی پہلو کیا ہوسکتے ہیں ؟

٭مصنوعی گوشت بننے کے مختلف لیولز کیا ہیں ؟اور شرعی لحاظ سے اس کے حوالے سے کیا کیا تحفظات ہیں ۔

(6)ای کوڈز اور اس کے مشمولات کی قدرے تفصیل

اس لیکچر میں ای کوڈز کے حوالے سے یہ معلومات دی گئی ہے۔

٭ای کوڈز کیا ہیں اور یہ کن اجزاء کو شو کرنے کےلیے بیان کئے جاتے ہیں اور یہ کس نے کن مقاصد کےلئے متعارف کروائے وغیرہ امور کو بیان کیا گیا۔

٭کھانے میں شامل ہونیوالے بنیادی اجزاء اور فوڈ ایڈیٹوز(یعنی ایک ایسا غذائی مادہ یا مادوں کا مرکب ( بنیادی غذائی اشیاء کے علاوہ) جو پیداوار، پروسیسنگ ، ذخیرہ کرنے یا پیکیجنگ کے کسی بھی مقصد کے طور پر کھانوں میں موجود ہوتا ہے۔) کو بیان کیا گیا اور اس پر شرکاء سے مشق بھی کروائی گئی جیسےکیک،بریڈ وغیرہ میں فوڈ ایڈیٹوز کیا ہیں۔

٭فوڈایڈیٹوز کی اقسام کو بیان کیا گیا۔

٭پھر مختلف کھانے کی چیزوں کی ڈیجیٹل تصاویر پر مشق کروائی گئی کہ آیا یہ حلال ہیں یا حرام جس میں کچھ وہ چیزیں تھیں جن میں کوئی حرام چیز شامل تھی اور کچھ مشبوہ کی قسم میں آتی تھیں۔

٭ای کوڈز پر بھی باقاعدہ مشق کروائی گئی کہ کسی بھی ای کوڈ کو جاننا کہ اس کے پیچھے جو چیز ہے وہ حلال ہے یا حرام اس کا طریقہ کار کیا ہے اور کن ذرائع سے ان کو جانا جا سکتا ہے، یہ سب کچھ بھی بتایا گیا۔

اس کورس میں ملک و بیرون ملک کی حلال انڈسٹری کے ماہرین نے لیکچرز دئیے ،اور علماء کرام کی اس شعبہ میں بھی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی، کورس کے دوران طلباء کرام کو پریزنٹیشن کے ذریعہ جدید مسائل کی تفہیم کرائی گئی ،کورس کے ہر لیکچر میں طلباء کرام کے سوالات کے جوابات بھی دئیے جاتے رہے ۔آخری دن مفتی محمد ساجدعطاری صاحب (دار الافتاء اہل سنت ، جوہر ٹاؤن لاہور) نے اس کورس کی اختتامی دعا بھی کروائی جس میں مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی وعروج کیلئے اور اس کورس میں شرکت کرنے والے تمام شرکا کیلئے دعائیں کیں۔اور آخر میں تمام شرکا کی طرف سے اس کورس کے متعلق تاثرات بھی لیے گئے جس میں شرکا نے بڑے مثبت تاثرات دئیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ "فقہ الحلال آگاہی کورس" میں ہمیں روزمرہ زندگی میں حلال و حرام کے عام مسائل سے لے کر عالمی سطح تک کے مختلف جدیدمسائل سیکھنے کا موقع ملا۔ کورس کے دوران حلال و حرام کی اہمیت کو قرآن و سنت، فقہ اور جدید سائنسی پہلوؤں کے ذریعہ اجاگر کیا گیا ۔ اس کورس کے ذریعے ہمیں حلال کے بہت سے نئے اور جدید مسائل سمجھنے میں مدد ملی، الغرض یہ کورس ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ تھا ، اللہ عزوجل اس شعبہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔ ہم اس کورس کے انعقاد پر مجلس افتاء و مجلس جامعات المدینہ اور تمام اساتذہ و ذمہ داران کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے لئے اس کورس کا اہتمام کیا ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

05 دسمبر 2023

Halal Research & Advisory Council

(Darul-ifta, Ahle Sunat, Dawat-e-Islami)


لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی شرکت ہوئی۔

بعدِ دعوت رکنِ شوریٰ حاجی یعفورر ضا عطاری نے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو اپنی تعلیم احسن انداز میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے اور اپنے اندر اسکلز بڑھانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں پچھلے دنوں قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے جائزہ لینے کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کے کام کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ  دعوت اسلامی کے تحت کچہ ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان میں 26نومبر2023ء کو سالانہ کسان اجتماع ہوا جس میں کسان و ذمہ داران و اساتذہ کرام اور جامعہ مدینہ کے طلباء کرام نے شرکت کی ۔

کسان اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دنیا بھر میں دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور راہ خدا میں مدنی قافلے کے ذریعے مسافر بنے کی دعوت دی نیز ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دیتے ہوئے آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے ۔(رپورٹ:حسنین عطاری ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری) 


بےشمار لوگوں کو علمِ دین  سکھانے اور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک علمی نشست منعقد ہوئی جس میں بیرونِ ملک کے طلبۂ کرام بھی شریک ہوئے۔

اس نشست میں شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کے رکن مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی نے ”مخطوط“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نےمخطوطات کے حوالے سے چند اہم نکات پر طلبۂ کرام کی تربیت ورہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭مخطوط سے کیا مراد ہے؟٭ نسخے کا تعین کیسے ہو؟٭ مخطوط پر تحقیق کا عمل کن چیزوں کا مقتضی ہے؟٭ مخطوط کے انتخاب میں کن چیزوں کو پیش نظر رکھا جائے؟٭ تحقیق وتدوینِ مخطوط٭ تحقیق و تصحیحِ متن کے لوازمات٭ مشکل اور گنجلک مقامات کے حل کے لئے معاون امور۔سیشن کے اختتام پر طلبۂ کرام کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے۔

واٹر سپلائی روڈ سرگودھا  میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ عطار کے ناظم مولانا قاری محمد ندیم شہزاد عطاری مدنی کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔

معلومات کے مطابق جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جبکہ نمازِ جنازہ جامعۃ المدینہ بوائز کے صوبائی ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف عطاری مدنی نے پڑھایا۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبۂ و علمائے کرام شریک تھے جن میں نگرانِ ڈویژن مشاورت عادل رضا عطاری، جامعۃ المدینہ بوائز سرگودھا کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد عبد اللہ عطاری مدنی، نگرنِ میٹروپولیٹن مولانا ارسلان عطاری مدنی اور نگرانِ تحصیل سرگودھا مولانا فضیل رضاعطاری مدنی شامل تھے ۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 9 نومبر 2023ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبائے کرام میں امیر قافلہ کورس کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغین دعوت اسلامی حفیظ اللہ عطاری اور حسنین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہیے،انفرادی کوشش کے مدنی پھول،مدنی قافلے کا عملی جدول ،پریکٹیکل علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ سکھایا اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 12 طلبائے کرام نے 12 ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی اور تنظیمی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔ ( رپورٹ: حسنین عطاری، کانٹینٹ : رمضان رضاعطاری)


پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے جدول ناظمین، اساتذۂ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔

15 کتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص جامعۃ المدینہ بوائز کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مشاورت کا شرکا سے کہنا تھا کہ طلبۂ کرام کے سرپرستوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں اس میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جائے۔اس مدنی مشورے کا اختتام پر دعا پر ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2 اکتوبر2023ء  بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکین مولانا محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے حیدرآباد سٹی کے جامعۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین و اساتذہ کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں فرمایا ۔

اراکین شوریٰ نے ناظمین کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ پونٹس جمع کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز اپنے اہداف مکمل کرنے ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)