دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 5 اپریل 2024ء کو شعبہ  مکتبۃ المدینہ للبنات، شعبہ تقسیم رسائل للبنات، شعبہ کفن دفن للبنات اور شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


4 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی ذمہ داران      کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کی صوبہ ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلدمکمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اپریل 2024ء کو    شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات اور شعبہ تعلیم للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دیگر اہم امور پر تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


2 اپریل 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن اہداف کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اپریل 2024ء کو  شعبہ فنانس اور شعبہ نیو سوسائٹیز ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دیگر امور پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 01 اپریل 2024ء کو   شعبہ اسپیشل پرسنز، شعبہ علاقائی دورہ اور شعبہ محفل نعت ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ صدقہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد شہر کی  فیضان صحابیات میں 3دن پر مشتمل ( 1، 2 اور 3 مارچ 2024ء کو) پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ فیصل آباد و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران کے ہمراہ مسائل و تجاویز پر کلام کیاجبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭سافٹ ویئر کے نظام کی اہمیت بیان کی گئی ٭شعبہ نیو سوسائٹیز کے دینی کام کو بیان کیا گیا٭ صوبائی سطح پر شعبہ نیو سوسائٹیز کے اہداف دیئے گئے ٭ دینی کام بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے ٭ شعبہ شارٹ کورسز و شعبہ حج و عمرہ کا تعارف نیز دینی کاموں کو بیان کیا گیا ۔

کراچی ڈرگ روڈ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 مارچ 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ کراچی مشاورت کی سابقہ رکن اسلامی بہن سے (جو کچھ دنوں سے کافی بیمار ہیں)اُن کے گھر جاکر عیادت کی۔

7 مارچ 2024ء کو اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے میں ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ تربیت کی۔

معلومات کے مطابق ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا فالو اپ لیا۔

اس کے علاوہ ریجن نگران نے مدرسات اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی پر کلام کیا اور انہیں آئندہ کے اہداف جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ریجن نگران نے اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دینی کاموں کی مختصر Presentation تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے درمیان  جاری مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آن لائن شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی نیز گھر درس کارکردگی، نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


22 فروری  2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کوہاٹ ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کوہاٹ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ و تحصیل تا جملہ نگران اورشعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو بانئ دعوت اسلامی کی دینی خدمات بتا کر انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل ارشاد فرمایا جبکہ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنے اپنے اہداف لئے ۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو بڑھانے اور اجتماعات کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات اوپن کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2024ء کو پاکستان کے مردان ڈویژن کا مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں مردان ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل اور جملہ نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو بانئ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بتا کر انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کے جوابات دیئے نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف بھی لئے۔

اس کے علاوہ شرکا اسلامی بہنوں نے ڈویژن سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار کا تقرر کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔