21 فروری 2024ء کو کینیڈا کے شہر Regina اور Calgary میں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ و شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی مدرسات کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں کینیڈا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں کا جائزہ لیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے داخلے کروانے سمیت مختلف اہداف دیئے۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فقہ کا ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

11 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کے ڈسٹرکٹ Moka میں ملکی سطح پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات، سرپرستوں، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی اسٹوڈنٹس اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

ماریشس دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اورمدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


ماریشس کے Plaines Wilhems Districtمیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 فروری 2024ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی مختلف اسلامی بہنوں سمیت نیو مسلم اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےفرض علوم کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرض علوم کی تعریف اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت پر رہنمائی کی۔

سیشن کے آخر میں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تمام اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


فلک ڈسٹرکٹ، ماریشس کے علاقے Unit Riche Mare میں 10 فروری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بہن (پچھلے دنوں جنہیں کینسر ہو گیا تھا)سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ 10 فروری 2024ء کو ماریشس کے ڈسٹرکٹ فلک میں مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ گرلز میں آن لائن / فزیکل پڑھنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ریجن نگران اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی۔

10 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کےڈسٹرکٹ  فلک میں دینی کام کرنے والی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی جگہ پر اجتماع شروع کروانے، نئی معلمات و مبلغات بنانے اور دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ماریشس کے فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 فروری 2024ء کو Port louis کی تمام مدرسات جو آن لائن یا فزیکل پڑھاتی ہیں اُن کی میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایک استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کے ساتھ رویہ کیسا ہو؟، اسٹوڈنٹس کی قابلیت کو کیسے اجاگر کریں اور اسٹوڈنٹس کو دینِ متین کی خدمت کے لئے کیسے پابند کریں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں اور ڈونیشن جمع کرنےکے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


ماریشس کے دارالحکومت Port louis میں واقع جامعۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 فروری 2024ء کو سیشن منعقد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

سیشن کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”دین پر استقامت“ اور ”اپنی تنظیم سے وفاداری“ کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی خدمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی نیت کروائی جبکہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

بعدازاں جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”عصری علوم کی طالبات کو کیسا ماحول دیا جائے؟“ اس پر بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

7 فروری 2024ء کو پاکستان سے دینی کاموں کے سلسلے میں آئی ہوئی دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ جامعۃالمدینہ گرلز ماریشس میں تدریس کرنے والی معلمہ سے عیادت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے ترغیب دلائی نیز دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

ماریشس کے دارالحکومت پورٹ لوئس (Port louis) میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز(جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا نظام بھی موجود ہے) کا وزٹ کرنے کے سلسلے میں 7 فروری 2024ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عصری علوم پڑھانے والی ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں واقع علاقہ Mesnil میں ایک اسلامی بہن کے والدکے ایصالِ ثواب کےلئے دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ خانہ سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس محفلِ نعت میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ماہانہ اجتماع میں شرکت کرنے اور آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔محفلِ نعت کے اختتام پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔ 

8 فروری 2024ء کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے  ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے 4 ماہ میں معلمات و مبلغات تیار کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی اور نمایاں کارکردگی پر تحائف وصول کئے۔