شعبہ  تاجران دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ترکی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ترکی سے مختلف کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد امین عطاری نے کاروباری حضرات کو انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی کاوشوں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات بھی دیئے نیز دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے سفر پر موجود رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطار ی کی آمد کے موقع پر ترکی کے شہر اضنٰی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل خانہ سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں ترکی میں 12 دینی کام کورس منعقد کیا گیا جس میں ترکی کے مختلف علاقوں سے اسٹوڈنس و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں نگران آسٹریلیا و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوت اسلامی کے 12دینی کام کیسے کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یورپی ملک جرمنی کے شہر Frankfurt میں ہونے والے ہیم ٹیکسٹائل ایگزیبیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی مختلف کاروباری حضرات سے ملاقات ہوئی۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کاروباری حضرات سےدعوتِ اسلامی کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی اورانٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر انہیں بریفنگ دی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات بھی دیئے نیز دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو دینی مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایسٹن برمنگھم UK میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ Wales and FGRF UK سیّد فضیل رضا عطاری نے ”سورۂ فاتحہ کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی خدمات میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور اسلامی بھائیوں نےاپنی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Daegu شہر، ساؤتھ کوریا کے علاقے سنگ سو میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شرافت علی رندھاوا کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا ئے اجتماع کو نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ مرحومہ کے لئے دعا و فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا۔

دوسری جانب یورپی ملک جرمنی کے شہر Koblenz میں نگرانِ اٹلی کابینہ نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ عابد عطاری کے مرحوم والد اور بھائی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کروائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں افریقی ملک تنزانیہ میں قبولِ اسلام کی مدنی بہار دیکھنے کو ملی۔

رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں بعد نمازِ عصر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ایک غیر مسلم پر انفرادی کوشش کی جس پر اُس غیر مسلم نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔

اس موقع پر نگرانِ تنزانیہ مولانا احمد رضا عطاری مدنی نے بتایا:اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نیا نام حسن رکھا گیا ہے، اللہ پاک انہیں بھی اور ہمیں بھی دینِ اسلام پر ثابت قدم رہنا نصیب کرے،آمین۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

موزمبیق کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ Nampula میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف مقامات سے ائمۂ کرام، مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ ذمہ داران بھی موجود تھے۔

تلاوت و نعت سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ دینی کاموں کے سلسلے میں افریقہ شیڈول پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے عاشقانِ رسول کو مصافحہ کرنے (ہاتھ ملانے) کا سنت طریقہ بتایا اور اختتامی دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔سنتوں بھرے اجتماع کے بعد مقامی اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


افریقی ملک کینیا کے شہر Malindi میں موجود دینی ادارے ”دار المدثر للدراست الاسلامیہ“ کے مہتمم حضرت مولانا فیصل العمودی شافعی دامت برکاتہم القدسیہ کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات کنیا سمیت مختلف ممالک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں نیز دیگر امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا جبکہ اختتام پر دعا بھی کی گئی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مولانا فیصل العمودی شافعی دامت برکاتہم القدسیہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مایاناز کتاب ”نیکی کی دعوت“ کا عربی ایڈیشن و دیگر کتابیں تحفے میں پیش کیں۔

اسی طرح کینیا میں ہی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت استاذ محمد البیض رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پرحاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


افریقی ملک موزمبیق کے شہر Beira میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران و عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف علاقوں سے ائمۂ کرام، مبلغین اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کےبعد اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کام کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعائیں یاد کروائیں اور مختلف سنتیں و آداب سکھائے۔سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اٹلی کے شہر Legnano میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئےہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ ہوا ۔

اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔میٹ اپ کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جرمنی کے شہر  Frankfurt میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یورپ کے مختلف ممالک (Spain ، Netherlands ، Belgium ، France ، Denmark ، Sweden ، Norway ، Italy ، Portugal ، Germany) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور یورپین یونین ریجن کے نگران و اراکین بھی موجود تھے۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کی جانب سے مختلف ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو یورپ بھر میں دینی کاموں کو مضبوط اور بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں Frankfurt ہی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے احاطے میں مرحوم ہاشم نورانی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی نیز نگرانِ شوریٰ نے نمازِ جنازہ سے قبل اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)