دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجو لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے دنیاوی و آفاتی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشش کرتی رہتی ہے۔

ترقی کی راہ پر گامزن عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں مختلف مواقع پر امتِ مسلمہ کی خیر خواہی کی ہے وہی ایک اور مثالی قدم اٹھانے جارہی ہے ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت پہلا مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (Madani Healthcare Centre)کراچی کے علاقےFB ایریا، بلاک 6، D-38 میں قائم کیا جا رہا ہےجس کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے۔ یہاں مردو خواتین کے لئے الگ الگ اور مکمل شرعی پردے کا خیال رکھتے ہوئے ایمرجنسی، گائنی، جنرل امراض (عام بیماریاں)، بچوں کے امراض، آرتھوپیڈک (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں) کے امراض کا علاج کیا جائے گا۔

 رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کیئر سینٹر میں بڑے ماہر ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی علاج ہوگا اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے ڈاکٹر کی فیس، ٹیسٹ اور میڈیسنز سمیت فیس صرف تین سو سے پانچ سو روپے (300/500)چارج کی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 800سے 1200 مریض علاج کرواسکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز کوٹ مٹھن شریف میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن  کی طرف سے سیلاب متأثرین افراد میں 350 گرم بستر تقسیم کئے گئے۔

اس تقسیم کاری کے موقع پر تحصیل نگران ناظم محمود عطاری ، میونسپل نگران محمد عتیق عطاری،تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی جس پر سیلاب متأثرین نے دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا شکریہ ادا کیا۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر راجن پور میں شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی سیّد اسماعیل بخاری، صاحبزادہ عماد عامر کوریجہ، فوڈ منسٹر پنجاب حسنین بہادر دریشک، ایم پی سردار فاروق، چیئرمین حمزہ کمال فریدملک اور ڈاکٹر احسان الحق لاکھا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ملتان مشاورت محمد راشد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدِاجتماع کم و بیش 1 ہزار 100 کسانوں گندم بیچ تقسیم کیا گیا جس پر کسانوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری، صوبائی ذمہ دار فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن محمد آصف عطاری، تحصیل نگران ناظم محمود عطاری، سٹی نگران محمد عتیق عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسٹرکٹ لیہ میں شعبہ FGRF کے تحت سیلاب متأثرین کسانوں میں صوبائی ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ نگران لیہ نے گندم تقسیم کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے علاوہ متعدد سرکاری و انتظامی شخصیات اے۔سی۔لیہ اسد صاحب ، ایم۔ این۔اے ۔ملک اویس جکھڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ورکس نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لیہ ڈی جی خان ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )


پچھلے دنوں ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں دعوت ا سلامی کے شعبہ FGRF کے تحت سیلاب متاثرین کسانوں میں سیڈ(گندم) تقسیم کی گئی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری ، ایف۔جی۔آر۔ایف کے صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے علاوہ متعدد سرکاری و انتظامی و مقامی شخصیات و علمائے اہلسنت نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈی جی خان ڈویژن : محمد مصطفیٰ انیس) 


حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متأثرہ لوگوں کی امداد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول سیلاب زدگان کے لئے ضرویاتِ زندگی کا سامان، راشن اور رقم جمع کروارہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران وہ سامان سیلاب زدگان تک پہنچا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پاکستان کے شہر پتوکی میں لگے ہوئے امدادی کیمپ کا سامان ذمہ دار اسلامی بھائیوں کےذریعے ٹرک میں لوڈ کرواکرسیلاب متأثرین کی جانب روانہ کر دیا گیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سیلاب زدگان اور پریشان حال مسلمانوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 4K چورنگی سرجانی ٹاؤن کراچی میں لگے ہوئے امدادی کیمپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نےامدادی کیمپ کے انتظامات اور عاشقانِ رسول کی جانب سے جمع ہونے والے سامان کا جائزہ لیا نیز امدادی کیمپ میں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں اور دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی FGRF پاکستان بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھر پور انداز میں مدد فراہم کررہی ہے۔ دُشوار گزار علاقوں میں پاک آرمی، پاک نیوی اور پاک بحریہ کی ٹیم شعبہ FGRFکی مدد کررہی ہے اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی خیر خواہی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ FGRF کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے میر پور خاص سندھڑی ائیر بیس میں Chief Air Baseکمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں راشن اور کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سےشعبہ FGRFپکا ہواکھانا سندھڑی ایئر بیس پر پہنچارہی ہے جہاں سے وہ مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی سیلاب زدگان اور بارشوں سے متأثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ریلیف کے کاموں میں مصروفِ عمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر میرپور خاص میں واقع خان گوٹھ میں سیکورٹی ڈپیارٹمنٹ اور شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیلاب زدگان کے درمیان راشن اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جھڈو کے مصیبت زدہ عاشقانِ رسول کو کھانا اور پینے کا صاف پانی دیا جس پر مقامی لوگوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:ضیاء عطاری میرپور خاص ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب اور بارشوں سے متأثرہ عاشقانِ رسول کی امداد کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران فلاحی کاموں میں دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کےہمراہ پاکستان کے شہر سوات میں سیلاب سے متأثرین کی مدد کے لئے اُن کے درمیان راشن اور رقم تقسیم کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مصیبت زدہ عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سیلاب زدگان کی امداد اور اُن کی خیر خواہی کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سوات شہر صوبہ خیبر پختونخواہ کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ داران کے ہمراہ سوات کے پریشان حال لوگوں کی امداد کرتے ہوئے اُن کی خیر خواہی کی اور سیلاب زدگان کے درمیان رقم کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ زندگی کا سامان بھی تقسیم کیا۔بعدازاں وہاں موجود لوگوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کے سبب مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف کے اسلامی بھائی فلاحی کاموں میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی سلسلے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں بارش اور سیلاب سے متأثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سیلاب متأثرین کی مدد کرتے ہوئے اُن کے درمیان ضروریاتِ زندگی کا سامان اور نقد رقم تقسیم کی۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)