دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل  کی نگران شوریٰ مولانا حاجی محمدعمران عطاری سے ملاقات

Mon, 29 Nov , 2021
2 years ago

25 نومبر 2021ء کو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلا م آباد میں ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ایجوکیشن سسٹم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ویلفیئر ورک کے حوالے سے باہم تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ذمہ داران کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا جس میں اسلام آباد کے اراکین ریجن اور نگران زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد شعیب عطاری، معاون رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری)


چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 24جون بروز جمعرات کو اسلام آباد جی 11 فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چائنہ سے  پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مشورے میں نگران کابینہ ڈاکٹر ذیشان عطاری نے شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائےاور پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت اور اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ شعبہ چائنیز لینگویج کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی مولانا نظر زمان عطاری مدنی انہیں شعبہ چائنیز لینگویج کا تعارف پیش کیا اور اس میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریف کیا۔( محمد انیس رضا مدنی،چائنیز ڈپارٹمنٹ مدنی چینل چائنیز)


مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں اسلام ریجن کے نگران زون، اراکین ریجن، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور شرکا کو 12 دینی کاموں کو بہتر بنانے اور مزید بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں خود بھی اور دوسرے عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشورے کے اختتام پرمدنی عطیات جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11میں شعبہ عطیات بکس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اراکین زون اور منیجرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کو دکانوں پر مدنی عطیات رکھوانے کی ترغیب دلائی اور دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے مزید رہنمائی فرمائی۔


پچھلے دنوں  وقافی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی ۔اس موقع پر ایک مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ان شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ان شخصیات کو اسلام آباد میں مساجد، مدارس المدینہ بنوانےکاذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے شرکا میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل بھی تحفے میں دیئے۔ 


مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر مقرب عباسی نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں حسن اخلاق کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ نئی بنائی جانے والی مسجد کی خوبصورتی پر باہمی مشاورت کا سلسلہ ہوا۔ رکن شوریٰ نے مقرب عباسی کو دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


5 اپریل  2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جی11 اسلام آباد میں آئی ٹی ذمہ دار اسلام آباد ریجن و دیگر چند اہم اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تنظیمی تربیت فرمائی۔

اس موقع پراسلام آباد اور دعوت اسلامی کے آفیشل UAN نمبر کے متعلق اور دیگر تنظیمی امور پر باہم تبادلہ خیال ہوا ۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن)


5 اپریل  2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جی11 اسلام آباد میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے طلبہ کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔

رکنِ شوریٰ نے طلبہ کو مدنی ماحول میں استقامت کے طریقے بیان کئے اور عطیات دینے، جمع کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے لئے مدنی ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر طلبہ نے رکنِ شوریٰ سے سوالات بھی کئے جن کے رکنِ شوریٰ نے جوابات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن)


5مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے مدنی مرکزفیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں مختلف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا سے وابستہ افرادنے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور سوشل ورک کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور گناہوں بھرے مواد اپلوڈ اور شیئرزکرنے سے بچنے کی ترغیب دلائی۔

نگران شوریٰ نے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔


3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں پروفیشنلز کے درمیان علمی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبے کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سیرت رسول کے مطابق زندگی گزارنےکی ترغیب دلائی۔ مولانا عمران عطاری نے انہیں اپنے اپنے شعبے نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

اس علمی نشست میں اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔