24اور 25اپریل 2024ء کو   بہاولنگر میں بہاولنگر ڈسٹرکٹ کی تمام تحصیلوں (تحصیل فورٹ عباس ،تحصیل منچن آباد، تحصیل چشتیاں، تحصیل بہاولنگر اور تحصیل ہارون آباد) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورے فرمائے اور رمضان المبارک میں عطیات کرنے پر حوصلہ افزائی فرمائی اور اچھی کارکرگی پر تحائف بھی عطا فرمائے ۔ نگران بہاولپور ڈویژن نے شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کا ذہن دیا جس پر شرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ)