10 فروری 2022 بروز جمعرات  کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورہ ٔحدیث شریف میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لیکچرار برائے عربی کے لئے ٹیسٹ دینے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کے کیرئیر کونسلر(carrear counseller)  مولانا احمد سعید مدنی اور جاب پلیسمنٹ ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی نے طلبۂ کرام سمیت دیگر شرکاکی تربیت کی۔(رپورٹ:مولانا نزاکت مدنی استاد جامعۃ المدینہ کھڑریانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)