عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ تحریری کاموں کے لئے بیرونِ ملک تشریف لے گئے۔

بیرونِ ملک روانگی سے قبل امیرِ اہل سنت نے عاشقانِ رسول کے نام ویڈیو پیغام جاری فرمایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”الحمدللہ میں اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جارہا ہوں، باہر ملک روانگی ہے، دعا کیجیئے میں بعافیت سفر کروں اور بعافیت کراچی واپس آکر ربیع الاول شریف کا چاند کراچی میں دیکھوں کہ بار مدنی مذاکرے اِن شآءَ اللہ مسلسل کرنے ہیں، اِن شآءَ اللہ

بیرونِ ملک پہنچنے کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے ایک اور ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں فرمایا کہ میں خیر و عافیت سے عرب امارات پہنچ چکا ہوں۔

بیرونِ ملک روانگی سے قبل امیرِ اہلِ سنت نے سچل گوٹھ کراچی میں FGRF کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ امیراہلِ سنت نے اس موقع پر سیلاب اور بارشوں سے پریشان حال پاکستانیوں کے لئے دعائے عافیت کی۔