ذہنی آزمائش سیزن 15 کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذہنی آزمائش سیزن 15 کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق اس سال 2023ء میں ذہنی آزمائش سیزن 15 کا فائنل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)