دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز انڈونیشیا سے پاکستان آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن  کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ہوئی۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے عاشقانِ رسول کے درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔

راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کرنے کے بعد رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے اندازِ تبلیغ کے بارے میں بتایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)