18 رمضان المبارک, 1445 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت بلھے شاہ ڈویژن قصور کابینہ کی جامع
مسجد تاج میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ جاری ہے جس میں بزرگ اسلامی بھائی
درست قراٰن پاک پڑھنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ 24دسمبر2019ء کو رکنِ کابینہ مدرسۃ
المدینہ بالغان نےاس مدرسے کا جائزہ لیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد صغیر عطاری،رکنِ کابینہ
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)