دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان)  کے تحت8 مارچ بروز اتوار مدینہ ٹاؤن مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ فیصل آباد پاکستان میں مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) کا مشورہ ہوا۔رکن شوری ابو رجب حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول پیش کئے ، ابو رجب حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان ) کے تحت تقریباسوا لاکھ اسلامی بھائی قرآن پاک کی مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں،مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے کراچی ایسٹ اور حید آباد زون کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر رکن شوری کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ رمضان المبارک میں1200مقامات پر فیضان ِتلاوتِ قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا ، ماہ رمضان اعتکاف میں بھی قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔رکن شوری ابو رجب حاجی محمد شاہد عطاری نےدعوت ِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا ۔